کولکاتہ (آئی این ایس انڈیا)ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ احمد آباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں کھیلا جارہاہے۔ یہ اسٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔ اس اسٹیڈیم میں 1 لاکھ 10 ہزار شائقین کی گنجائش ہے، لیکن ہندوستان – انگلینڈ کے میچ میں کورونا قوانین پر عمل کرتے ہوئے صرف 55 ہزار افراد کو گراؤنڈ میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بی سی سی آئی کے صدر اور سابق کپتان سورو گنگولی نے اس تاریخی ٹیسٹ میچ سے قبل ٹویٹ کیا ہے۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس خصوصی موقع پر موجود نہیں ہوسکیں گے۔گنگولی نے ٹویٹ کیا کہ میں آج اسٹیڈیم میں موجود نہیں رہ سکوں گا۔ اس کو بنانے کے لئے جو کوشش کی گئی ہے وہ بے مثال ہے۔ پنک بال ٹیسٹ ہمارا خواب تھا اور ہندوستان میں یہ دوسری بار ہو رہا ہے۔