جامعہ میں فرینڈلی کرکٹ میچ کا انعقاد

Friendly-match-JMI

نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی کے طلباہاسٹل ایم ایم جوہرہال کے تحت امبیڈکرخواجہ،ایف آرکے اوروارڈنس کے بیچ گذشتہ روزفرینڈلی کرکٹ میچ کا انعقاد کیاگیا۔پرووسٹ پروفیسر آصف حسین نے میچ کا افتتاح کیا۔امبیڈکر خواجہ ہاسٹل کی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اورجیت کیلئے 83رن کا ٹارگیٹ دیا۔جواب میں ایف آرکے کی ٹیم 77رن پرآل آؤٹ ہوگئی۔

jamia

فائنل میچ امبیڈکرخواجہ اورپرووسٹ وارڈنس کے بیچ کھیلا گیا۔اس دلچسپ میچ میں امبیڈکر خواجہ ہاسٹل نے جیت حاصل کی۔اس میچ میں پرووسٹ پروفیسر آصف حسین، سینئروارڈن پروفیسر احمد محفوظ، ڈاکٹرمہتاب رضوی، وارڈن ڈاکٹرصابر، ڈاکٹر آصف عمر، ڈاکٹرعاصم الحق، ڈاکٹر نظام الدین، ڈاکٹر حیدر، ڈاکٹرجاوید، ڈاکٹرتسنیم اورجوہرہال کے سبھی وارڈنس اورملازمین موجودرہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.