لاس اینجلس (آئی این ایس انڈیا):ورلڈ چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والے امریکہ کے پہلے مرد جمناسٹ کرٹ تھامس کا انتقال ہوگیا۔ اس کی عمر 64 سال تھی۔تھامس کے اہل خانہ نے بتایا کہ اس کی موت ہوگئی۔ 24 مئی کو اسے فالج کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی اہلیہ بکی تھامس نے بتایاکہ کل میں نے گذشتہ 24 سالوں سے اپنے سب سے اچھے دوست اور اپنے ساتھی کو گنوادیا۔ مجھے ہمیشہ اس کی بیوی ہونے پر فخر ہوگا۔تھامس نے 1976 میں مونٹریال اولمپکس میں حصہ لینے کے بعد فرانس کے اسٹراسبرگ میں منعقدہ 1978 میں عالمی چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ اس طرح وہ جمناسٹکس ورلڈ چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے امریکی بن گئے۔