کراچی (آئی این ایس انڈیا) کورونا وائرس نے ایک اور سابق پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر کی جان لے لی ہے۔ پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر ریاض شیخ کی کورونا کی وجہ سے موت ہوگئی۔ ریاض کووڈ 19 سے متاثر تھے۔لواحقین نے ریاض شیخ کی موت کے فورابعد ہی اسے دفن کردیا، ڈاکٹر ان کا کورونا ٹیسٹ بھی نہیں کرسکے۔ واضح رہے کہ ریاض شیخ کچھ دن پہلے ہی کورونا وائرس سے متاثر تھے۔ یاض نے اپنی فرسٹ کلاس کرکٹ میں مجموعی طور پر 43 میچ کھیلے اور 116 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ریاض کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ وہ کووڈ 19 میں مبتلا تھے، ان کا کنبہ سرکاری عمل میں نہیں جانا چاہتا تھا۔اس لیے ان کی موت کے فورا بعد ہی اسے دفن کردیا گیا۔پاکستان کے سابق کرکٹر راشد لطیف نے ٹویٹ کرتے ہوئے ریاض کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا۔ ریاض شیخ لیگ اسپنر تھے، انہوں نے 1987 سے 2005 تک فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنا تعاون دیا۔