انگلینڈ کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ بی بی سی کمنٹری ٹیم سے دستبردار

geoffrey-boycott

لندن (آئی این ایس انڈیا) انگلینڈ کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ نے کورونا وائرس کیوجہ سے بی بی سی کی ٹیسٹ میچ کی کمنٹری ٹیم کے ساتھ اپنی 14 سالہ طویل رفاقت کو توڑنے کا فیصلہ کیا۔ بائیکاٹ نے یہ فیصلہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اگلے ماہ سے شروع ہونے والی ہوم سیریز سے قبل کیا، جس سے بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوگی بائیکاٹ نے کہا کہ میں بی بی سی کے ساتھ شاندار 14 سال گزارنے کے لیے کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے اس کا پورا لطف اٹھایا اور مجھے کرکٹ کا شوق ہے۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے کہا کہ انہوں نے میری کمنٹری سے بہت لطف اندوز ہوئے اور ان لوگوں کو بھی جنہوں نے اسے پسند نہیں کیا۔بی بی سی کے ساتھ میرا معاہدہ گذشتہ موسم گرما کے اختتام پر ختم ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.