انگلینڈ ٹیم پہلی اننگز میں 205 رنز پر سمٹی،ہندوستان کا اسکور1وکٹ پر 24رن

indvseng
photo@bcci

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ اس میچ میں انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور بین اسٹوکس نے سب سے زیادہ 55 رنز بنایا۔انگلینڈ کا پہلا جھٹکا ڈوم سیبی کی شکل میں لگا، جو پٹیل کی گیند پر 2 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوئے۔ دوسرا جھٹکا جیک کرولی کی شکل میں لگا، دوسری کامیابی بھی پٹیل نے ہندوستان کودلائی، کرولی نے 9 رنز کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ تیسری کامیابی محمد سراج نے دلائی جنہوں نے 5 رنز کے ذاتی اسکور پر کپتان جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔چوتھا جھٹکا انگلینڈ کو جانی بیئرسٹو کی شکل میں لگا جس نے 28 رنز بنائے اور محمد سراج کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ بین اسٹوکس 55 رنز بنا کر واشنگٹن سندر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

چھٹی کامیابی آر اشون نے ہندوستان کو دلائی، انہوں نے 29 رنز کے ذاتی اسکور پر اولی پوپ کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کو بین فاکس کی شکل میں ساتواں جھٹکالگا، جس نے 35 رنز بنائے اور پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اکچھرپٹیل نے ہندوستان کوآٹھویں کامیابی دلائی۔ انہوں نے ڈینیئل لارنس کو 46 کے ذاتی اسکور پر رشبھ پانت کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ کیا۔ ڈومینک بیس3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جیک لیچ 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ آندرناس 10 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ہندوستان کی پہلی اننگز کی شروعات بھی کافی خراب رہی اور اس کا پہلا وکٹ جلد گرگیا، سبھمن گل بغیر کو رن بنائے پویلین لوٹ گئے، ان کو جیمی اینڈرسن نے آؤٹ کیا۔ ہندوستانی ٹیم نے کھیل ختم ہونے پر اپنی پہلی اننگزمیں ایک وکٹ کے نقصان پر 24رن بنالیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.