آسٹریلیا میں 6 جون سے ہوگی کرکٹ کی واپسی، 500 ناظرین کے مابین ہوگامیچ

cricket

ملبورن (آئی این ایس انڈیا):آسٹریلیا میں دوماہ بعد کرکٹ کی واپسی اس ہفتے کے آخر میں ایک ٹی 20 ٹورنامنٹ کے ذریعے ہوگی۔ سی ڈی یو ٹاپ اینڈ ٹی 20 راؤنڈ رابن ٹی 20 ٹورنامنٹ میں 15 ٹیمیں حصہ لیں گی جو 6-8 جون تک کھیلا جائے گا۔ اس کو دیکھنے کے لیے 500 ناظرین میدان میں داخل ہوسکیں گے کیونکہ ڈارون میں 21 مئی کے بعد سے کورونا انفیکشن کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ 13 مارچ کو کورونا کی وبا سے پہلے کھیلا تھا۔ اس کے بعد سے دنیا بھر میں کرکٹ بند ہے۔ ناردن ٹیریٹری کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو جوئل موریسن نے بتایاکہ کھیل میں غیر معمولی رکاوٹ کے بعد کرکٹ کی واپسی کا جشن منانے کا یہ سنہری موقع ہے۔ گزشتہ کچھ مہینوں میں پوری دنیا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امید ہے کہ کرکٹ کے شائقین کو اس ٹورنامنٹ کے ذریعے اچھی تفریح کا موقع ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *