ڈھاکہ(آئی این ایس انڈیا):بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سینئر کھلاڑیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کریں۔ بی سی بی نے بتایا کہ میرپور اسٹیڈیم ابھی تک مکمل طور پر کورونا سے پاک نہیں ہوا ہے۔ بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چودھری نے بتایاکہ مشفق نے ہم سے رابطہ کیا تھا۔ وہ پریکٹس شروع کرنا چاہتا تھا لیکن ہم نے اسے بتایا کہ ابھی صحیح وقت نہیں ہے۔ وہ گھر پر ہی پریکٹس کرتے ہیں۔ پریکٹس ضروری ہے لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم ہے۔کچھ دیگرکھلاڑی پریکٹس شروع کرنا چاہتے تھے لیکن ہمارا پیغام سب کے لئے یکساں ہے۔ ہم اپنے اسٹیڈیموں کو انفیکشن فری بنا رہے ہیں لیکن یہ ابھی تک نہیں ہوا ہے۔بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 55000 سے زیادہ پائے گئے ہیں اور 746 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چودھری نے کہاکہ ہم جلدی نہیں کرسکتے ہیں۔ بہت سے ممالک میں کرکٹ کی بحالی ہو رہی ہے۔ ہم بھی کریں گے، لیکن ابھی تاریخ نہیں بتاسکتے ہیں۔