ویتنام (آئی این ایس انڈیا):کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں کھیلوں کی سرگرمیاں گزشتہ 3 ماہ سے ملتوی کردی گئیں۔ یہاں تک کہ بڑے ٹورنامنٹ جیسے ٹوکیو اولمپکس سے لے کرومبلڈن تک کو ملتوی کردیا گیا تھا، لیکن اب کھیلوں کی سرگرمیاں آہستہ آہستہ شروع کردی گئی ہیں۔ ویتنام میں کورونا کے پھیلنے کے بعد فٹ بال کا گھریلو سیزن شروع ہوچکا ہے۔ وی لیگ کا آغاز ویتنام میں ناظرین کی موجودگی میں کیا گیا تھا۔ پہلا میچ ڈرا پر ختم ہوا۔ اس میچ کی سب سے بڑی بات یہ تھی کہ بڑی تعداد میں شائقین میچ دیکھنے آئے تھے۔پہلے میچ کے دوران 30000 کے قریب تماشائی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ فیفا نے مداحوں کے اس بے خواف انداز کو ٹویٹر پر بھی شیئر کیا ہے۔ ویتنام اس وبا سے نمٹنے میں کامیاب رہا ہے۔ ویتنام میں صرف 328 افراد کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ میچ کے دوران سامعین کو آنے کی اجازت دی گئی تھی اور اس کے ساتھ ساتھ ماسک پہننا بھی ضروری نہیں تھا۔ ویسے سب کے لئے ہینڈ سینٹائزر کا انتظام کیا گیا تھا۔