محمدحفیظ کے 100ویں ٹونٹی میچ پر اہلیہ کی مبارک باد

hafeez

کراچی(آئی این ایس انڈیا)پاکستانی کرکٹر محمدحفیظ کے 100ویں ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کے موقع پر اہلیہ نازیہ حفیظ بھی بیحد خوش ہیں۔ محمد حفیظ کے 100ویں ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کے موقع پر اہلیہ نازیہ حفیظ نے خوشی میں کیک کاٹا۔نازیہ حفیظ نے کیک کاٹنے کی تصویریں اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔اْنہوں نے ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل کے 100میچ مکمل کرنے پر محمد حفیظ کو مبارکباد دی۔واضح رہے کہ محمد حفیظ نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف کیرئیر کا 100واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا۔محمد حفیظ شعیب ملک کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.