نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا) ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ناٹنگھم میں پہلا ٹیسٹ میچ بارش کی وجہ سے ڈرا ہو گیا۔ پانچویں دن بارش کی وجہ سے کھیل نہیں ہو سکا اور میچ ڈرا قرار دیا گیا۔ نوٹنگھم میں منعقد ہونے والے پہلے میچ میں فتح کی طرف گامزن ٹیم انڈیا ڈرا سے مطمئن نہیں ہے۔ لیکن اس میچ کو ڈرا قرار دینے کے بعد اب ٹیم کو اگلے ٹیسٹ سے پہلے اسی نتیجے سے مطمئن ہونے کے بعد آگے بڑھنا ہوگا۔ اس ڈرا پر بڑا بیان دیتے ہوئے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ یہ شرمناک ہے کہ ہم پانچواں دن مکمل نہیں کر سکے۔میچ کے اعلان کے بعد ہندوستانی کپتان کوہلی نے کہا کہ ہم تیسرے اور چوتھے دن بارش کی توقع کر رہے تھے لیکن یہ میچ کے آخری دن ہوئی ہم مضبوط آغاز کرنا چاہتے تھے اور ہم نے محسوس کیا کہ پانچویں ہم میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلیں گے، پہلی اننگز میں برتری حاصل کرنا ضروری تھا لیکن یہ شرم کی بات ہے کہ ہم پانچواں دن مکمل نہیں کر سکے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم نے کپتان جو روٹ کی سنچری کی مدد سے 303 رنز بنائے اور ٹیم انڈیا کو 209 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم نے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک 1 وکٹ کے نقصان پر 52 رنز بنا لیے تھے۔ ہندوستان نے کے ایل راہل کی شکل میں اپنی واحد وکٹ گنوا ئی۔ لیکن ہندوستانی اوپنرز روہت شرما اور چیتیشور پجارا کریز پر ناقابل شکست تھے اور ٹیم کو پانچویں دن صرف 157 رنز درکار تھے۔