بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے امفان طوفان سے متاثرہ لوگوں کو صاف پانی مہیا کرایا

bangladesh-cricket-players

ڈھاکہ (آئی این ایس انڈیا) بنگلہ دیش کے ون ڈے ٹیم کے کپتان تمیم اقبال کی سربراہی میں ٹیم کے کھلاڑیوں نے گزشتہ ماہ ملک میں آئے امفان طوفان سے متاثرین کی مدد کرتے ہوئے صاف پانی مہیا کرایا۔ تمیم طوفان سے متاثرہ افراد کے لیے صاف کا انتظام کیا۔انہوں نے ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے اپنے کام کے بارے میں بتایا۔ تمیم نے کہاکہ کورونا وائرس کے بحران کے دوران طوفان امفان بنگلہ دیش میں تباہی مچا رہا تھا۔ اس سے ملک کے جنوبی حصے بری طرح متاثر ہوئے۔ شیام نگر میں لوگ پانی کی سنگین بحران سے دوچار تھے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے وہاں پینے کا پانی مہیا کیا اور اب روزانہ تقریبا 1000 افراد کو پانی دیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.