آسٹریلیائی کھلاڑیوں نے شروع کی پریکٹس

steve-smith

سڈنی (آئی این ایس انڈیا):اسٹریلیا کے ٹاپ کرکٹروں نے سڈنی اولمپک پارک میں پریکٹس شروع کی جہاں دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور مشیل اسٹارک نے بھی پسینہ بہایا۔اس موقع پر ٹیم کے اہم بلے باز اسٹیوا سمتھ نے کہا کہ انہوں نے دو ماہ تک بیٹ سے دور رہنے کے دوران جسمانی اور ذہنی فٹنس پر توجہ دی جس کی وجہ سے وہ گزشتہ چند سالوں کے مقابلے میں فٹنس کے بہترین سطح پر ہیں۔آسٹریلیا میں کورونا کا زیادہ اثر نہیں ہے یہاں اب تک تقریبا 7000 کیس ہی سامنے آئے ہیں۔اسمتھ نے کہاکہ میں گزشتہ کئی سالوں کے مقابلے میں فٹنس کے بہترین سطح پر ہوں۔میں نے کافی دوڑ لگائی ہے اور گھر کے جم میں پسینہ بہایا ہے۔میں نے گزشتہ دو ماہ میں کافی محنت کی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے گزشتہ ہفتے بین الاقوامی سیشن کا اعلان کیا تھا، جس میں 9 اگست سے شروع ہونے والا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *