نئی دہلی:کوروناوائرس تیزی پھیلنے کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے۔کوروناوائرس کی روک تھام کےلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔کوروناوائرس کی وجہ سے سرکارکی طرف سے عوام کوگھرمیں قیدرہنے اپیل کی گئی ہے۔ملک میں کوروناوائرس کا قہرجاری ہے۔عام وخواص سب گھروں میں بندہیں۔
کوروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اس وقت عوام اپنے گھروں میں بند ہیں اور اس خطرناک كوروناوائرس کے خلاف گھر میں بند ہوکر اپنی لڑائی لڑ رہے ہیں. بالی ووڈ سےلےبس بھی گھروں میں بند اپنے کاموں کو نمٹا رہے ہیں۔ اس درمیان بالی ووڈاداکارہ انوشکا شرمااور انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیاپر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
دراصل اس ویڈیو میں اداکارہ انوشکا شرما گھرمیں ہی اپنے شوہر کرکٹ اسٹاروراٹ کوہلی کے بال کاٹتی نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو وراٹ نے اپنے اسٹاگرام اکاؤنٹ پرشیئرکیا ہے۔وراٹ اور انوشکا کے اس ویڈیو پر لوگ خوب تبصرہ کر رہے ہیں اور اپنی رائے دے رہے ہیں۔آپ دیکھیں ویڈیو