آل راؤنڈر اکشرپٹیل کورونا سے متاثر
نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)انڈین پریمیر لیگ کا 14 واں سیزن 09 اپریل سے شروع ہوگا۔ آئی پی ایل 2021 کے آغاز سے قبل دہلی کیپٹل کو ایک بڑا جھٹکا لگا۔ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر اکچھرپٹیل کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ دہلی کیپٹل کیمپ کے ایک ذرائع نے بتایا کہ بدقسمتی سے پٹیل کو کورونا ٹیسٹ میں مثبت پایا گیا ہے۔ وہ قرنطین میں ہیں اور تمام پروٹوکول پر عمل پیرا ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ دہلی کیپٹل کو اپنا پہلا میچ 10 اپریل کو چنئی سپر کنگز کے خلاف کھیلنا ہے۔ میچ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اب پٹیل کا اس میچ میں کھیلنا طے نہیں ہے۔ تاہم اب اگلے دو دن میں ایک بار پھر ان کا ٹیسٹ کرایا جائے گا۔