ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑی انگلینڈ کے دورے پر نہیں جائیں گے

west-indies
فائل فوٹو

کنگسٹن(آئی این ایس انڈیا):کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیوآئی) کے چیف ایگزیکٹو جانی گریونے کہا ہے کہ ڈیرن براوو، شمرون ہیٹمائراور کیمو پال نے خاندانی وجوہات کے سبب کورونا کے دوران انگلینڈ جانے سے انکار کردیا۔ گریو نے کہا کہ وہ اس کے پیچھے کی وجہ سمجھ سکتے ہیں گریو نے بتایاکہ کیمو پال اپنے پورے خاندان کا واحد کمانے والا شخص ہے۔وہ واقعی بہت پریشان تھا کہ اگر ان کے ساتھ کچھ ہوا تو اس کا خاندان کیسے چلے گا۔ پول نے بورڈ کو ایک ای میل لکھ کر اس دورے سے دستبرداری کے اپنے فیصلے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ ان کا فیصلہ کرنا کتنا مشکل ہے اور وہ ویسٹ انڈیز کے لئے کتنا کھیلنا پسند کرتے ہیں۔براوو کو بھی برطانیہ کی صورتحال پر تشویش تھی، جہاں 2.70 لاکھ کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور وہ اپنے خاندان کو چھوڑنا نہیں چاہتے ہیں انہوں نے بھی اپنے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا کیونکہ ویسٹ انڈیز کے لئے کھیلنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ 25 رکنی کیریبین ٹیم 8 جولائی سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے اگلے منگل کو انگلینڈ پہنچے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *