یوگی کا اعلان، یوپی میں بس سروس شروع ہوگی، سماجی دوری پر عمل پیرا ہونا ضروری

yogi

لکھنو(آئی این ایس انڈیا)لاک ڈاؤن کا چوتھامرحلہ آج ختم ہوگا۔ مرکزی حکومت نے یکم جون سے 1.0 ان لاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔مرکزسے مراعات حاصل کرنے کے بعد، اب ریاستوں کی حکومتوں نے بھی زندگی کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کے لیے تیاریوں کاآغازکردیا ہے۔ اتر پردیش کی یوگی حکومت نے بھی آج نئی ہدایات جاری کی ہیں۔نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ انٹرا اسٹیٹ بس اور ٹیکسی خدمات شروع کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاہے کہ آج ہم ان لاک 1.0کے لیے رہنما اصول جاری کریں گے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ بھی کہا ہے کہ ریاست میں ماسک پہننالازمی ہوگا اور معاشرتی فاصلے پر بھی عمل کرنا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ بڑے پیمانے پر اجتماع پر پابندی برقرار رہے گی۔ اہم بات یہ ہے کہ مرکزی حکومت نے یکم جون سے کئی مراعات کا اعلان کیا۔ اس لاک ڈاؤن کے بعد، جودوماہ سے زیادہ عرصہ سے نافذتھا، حکومت نے ایک ریاست سے دوسری ریاست جانے کے لیے ضلعی مجسٹریٹ سے پاس لینے کی ضرورت کو ختم کرتے ہوئے، 8 جون سے مذہبی مقام کھولنے کی اجازت دے دی تھی۔ 8 جون سے، شاپنگ مالز، سیلون اوردیگربنداداروں کو بھی شرائط کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ولاک ڈاؤن میں رعایت دی جارہی ہے، لیکن کوروناوائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نہیں رک رہی ہے۔ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 83000 سے تجاوز کرگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *