کرناٹک میں لاک ڈاؤن کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں: یدیورپا

Yeddyurappa

بیدر (کرناٹک)(آئی این ایس انڈیا)کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے ریاست میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آئندہ کارروائی کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے 18 اپریل کو کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔ یدیورپا نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا کوئی سوال نہیں ہے۔وزیر اعلی نے واضح کیا کہ ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی (ٹی اے سی) نے لاک ڈاؤن کی سفارش نہیں کی۔ یدیورپا نے کہا کہ میں ٹی اے سی میں ہوں۔ کسی نے لاک ڈاؤن کی سفارش نہیں کی۔ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کے ارکان جن میں سابق وزرائے اعلی سدارمیا اور ایچ ڈی کمارسوامی اور کانگریس کے ریاستی چیف ڈی کے شیوکمار شامل ہیں، 18 اپریل کو ہونے والی کل جماعتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وبائی مرض پر قابو پانے کے لئے لوگوں کے تعاون پر زور دیتے ہوئے یدیورپا نے کہا کہ رات کا کرفیو 10 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ماسک کا استعمال کرنے، اور سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرنا چاہئے۔ یدیورپا نے کہاکہ میں لوگوں سے تعاون کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.