یوپی اساتذہ تقرری گھوٹالہ:11 افراد گرفتار، مایاوتی نے سی بی آئی جانچ کامطالبہ کیا

mayawati

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)یوپی میں اساتذہ کی تقرری کے گھوٹالے کا معاملہ زوروں پرہے۔ اب اترپردیش حکومت نے اس بارے میں اہم معلومات دی ہیں۔یوپی کے وزیرتعلیم ستیش دویدی نے ایک بیان دیا ہے کہ حکومت نے اس معاملے میں فوری کارروائی کی ہے اور اس معاملے میں 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انھوں نے یہ نہیں بتایاکہ حکومت اس گھوٹالے میں شامل ہے یانہیں۔مایاوتی نے اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کامطالبہ کیاہے اورپرینکاگاندھی نے اسے یوپی کاویاپم گھوٹالہ بتایاہے۔ستیش دویدی نے کہاہے کہ اس معاملے کی چھان بین کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے اور بھرتیوں میں جو گڑبڑہوگی وہ ٹھیک ہوجائے گی۔ وزیر تعلیم ستیش دویدی نے آج ایک پریس کانفرنس کر کے اس بارے میں معلومات دی ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ دستاویزات کی تصدیق کا کام ابھی شروع نہیں ہوا ہے اور یہ عمل مشاورت سے کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہاہے کہ اساتذہ کی بھرتی میں 50 فیصد نشستیں مخصوص ہیں، جبکہ باقی 50 فیصد نشستیں تمام اصولوں کے مطابق ہیں۔یوپی اسکولوں میں 69000 اسسٹنٹ اساتذہ کی بھرتی کے گھوٹالے پر ہنگامہ برپاہوگیاہے۔ بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے اساتذہ بھرتی گھوٹالے کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ یہ معاملہ بہت سنگین ہوگیا ہے اور عوام کوخوف ہے، سی بی آئی انکوائری ہونی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *