قنوج /لکھنؤ(آئی این ایس انڈیا)آکسیجن کی قلت پورے ملک میں دیکھی جارہی ہے جس کے باعث موتیں بھی ہورہی ہیں۔ تازہ ترین معاملہ اتر پردیش کے قنوج کا ہے، جہاں کورونا سے متاثر چار مریض آکسیجن کی قلت کی وجہ سے فوت ہوگئے۔قنوج میڈیکل کالج میں اسٹاک میں آکسیجن قلت کی وجہ سے آکسیجن دستیاب نہیں ہوسکی، جس کے نتیجے میں کورونا کے چار مریض ہلاک ہوگئے۔میڈیکل کالج انتظامیہ کاصاف کہنا تھا کہ ایمرجنسی میں داخل مریضوں کے لئے آکسیجن کی قلت تھی،جس کے باعث وہ فوت ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ کووڈ وارڈ میں داخل 60 مریضوں میں سے 35 کو آکسیجن پر رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ نے اسپتال میں ہنگامہ آرائی کی۔ اہل خانہ کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ڈاکٹر اور عملہ کے اہلکار ڈیوٹی سے بھاگ نکلے۔ فوت شدہ لوگوں کی لاش میڈیکل کالج کے مورچری میں رکھی گئی ہیں۔ سی ایم ایس ڈاکٹر دلیپ سنگھ نے کہا کہ آکسیجن کا مطالبہ مسلسل کی جارہی ہے، لیکن دستیابی نہیں ہورہی ہے، جس کی وجہ سے پریشانی بڑھتی جارہی ہے۔