لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری، ایک دن بعد متاثرہ کے والد کو ٹرک نے کچلا

killed

کانپور، (آئی این ایس انڈیا) یوپی، کانپور کے سجیتی پولیس اسٹیشن کے تحت لڑکی سے اجتماعی عصمت دری کے معاملہ میں پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے،لیکن داروغہ کا بیٹا’دیپ‘ ابھی بھی پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا ہے، تاہم ادھر یہ خبر آ رہی ہے کہ بدھ کے روز ایک تیز رفتار ٹرک نے اجتماعی زیادتی کی متأثرہ کے باپ کو سجیتی کے انوپور چوراہے پرکچل ڈالا، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ موت کی خبر گاؤں پہنچتے ہی مشتعل افرادکی ایک بڑی تعداد موقع پر پہنچ کر کان پور- ساگر شاہراہ بلاک کرکے ہنگامہ آرائی کی ہے۔متاثرہ کے اہل خانہ نے ملزم اور پولیس کی ملی بھگت کے تحت متأثرہ کے والد کا قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ اسی دوران تھانہ سے پولیس افسران پہنچ کر مشتعل لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن بھیڑ نے ایک نہ سنی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا والد پولیس کے ساتھ تھے، صبح بھی پولیس انہیں دبش کے لئے ساتھ لے کرگئی تھی۔اس دوران ٹرک سے کچل کر والد کی موت پر ملزم اور پولیس کی ملی بھگت کا شک پیدا ہوگیا ہے۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ ملزم کی طرف سے مل رہی دھمکی کے تحت متأثرہ کے والد کا قتل کیا گیا ہے۔کانپور کے ڈی آئی جی ڈاکٹر پرتندر سنگھ نے بتایا کہ ملزم خصوصی گولو یادو کوپراسیکیوشن سیکشن 376 ڈی (اے)، 504، 506 آئی پی سی اور 5 جی / 6 پوکسو کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ٹرک سے کچل کر متاثرہ کے والد کی موت پر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس کے تحت ٹیمیں تشکیل دے کر حقائق کی بنیاد پر ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ اترپردیش کے کانپور میں پولیس اسٹیشن سجیتی کے تحت اجتماعی عصمت دری کا معاملہ رات گئے پولیس اسٹیشن پہنچا۔ جس میں اجتماعی عصمت کی متاثرہ کے والد نے باندہ میں تعینات ایک داروغہ کے بیٹے اور اس کے دوستوں کے اوپر بیٹی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا الزام لگایا تھا۔وہیں داروغہ کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا دباؤ بناکر گالی گلوج کا بھی الزام ہے اجتماعی عصمت دری کی اطلاع ملتے ہی ایس پی گریش کمار، ایس پی دیہا ت برجیش سریواستو کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ گئے تھے۔ متأثرہ کے والدسے بات کرتے ہوئے انہوں نے ملزم دیپو اور اس کے ساتھی گولو کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس کی پانچ ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے جلد از جلد ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا، جس کے بعد بدھ کی صبح گولو یادو کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ لیکن متاثرہ کے والد کی ٹرک سے کچل کر موت سے ہنگامہ بڑھ گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.