شادی کا شگون بدشگون ثابت ہوا، پورا خاندان سڑک حادثہ میں ہلاک

katihar-accident

روسڑا،سمستی پور /پٹنہ(آئی این ایس انڈیا) بہار کے ضلع سمستی پور کے روسڑاتحصیل میں ایک بیٹی اپنے مقدر کو کوس رہی ہے، منگل کے روز شگون لے کر کٹیہار جارہے پورا گھر ہی سڑک حادثے میں جہانِ فانی سے چل بسا۔ نہ ہی شادی کرنے والا باپ بچا،اور نہ وہ بھائی جس کے ہاتھوں میں راکھی باندھی تھی۔گھر کے مرد میں صرف 12 سالہ چھوٹا بھائی راجو زندہ ہے۔ وہ گھر جہاں شہنائی بجنے والی تھی، آج وہاں چیخ و پکاراور مرثیہ خوانی ہے، پورا گاؤں صدمہ میں دوچار ہے۔ہلاک ہونے والوں میں لڑکی کے تمام رشتے دار اور پڑوسی شامل ہیں۔یہ تمام لوگ کٹہیا رکے کرسیلہ علاقہ کے تحت پھلوریا گاؤں لڑکی کا ”شگون“ لے کر جارہے تھے۔ یہ پہلا موقع ہے جب اتنا بڑا حادثہ پیش آیا ہے،روسڑا سے کٹیہارلاش لینے جارہے پڑوسی چھوٹو کمار کے مطابق علاقہ میں پہلی بار اتنا بڑا حادثہ ہے،لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے، اس کے بعد ہم انہیں گاؤں لائیں گے۔ گاؤں میں اجتماعی طور پر آخری رسومات کی تیاریاں جاری ہیں۔ہلاک شدگان کے اسماء یوں ہیں: شیو جی مہتو 55 سال (باپ) نند لال 28 سال (لڑکی کا بھائی)، راج کمار مہتو، لڑکی کا ماموں، رام سوروپ ساہ،، اجے مہتو، سنتوش کمار ڈرائیور۔اس کے علاوہ زخمیوں میں 3لوگ ہیں۔جن کا علاج کیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ واقعہ منگل کے روز کوسی ندی میں کٹاریہ پل پر پیش آیا۔ صبح قریب 5 بجے پورنیہ سے نو گچھیا کی طرف جارہے ٹرک کا سائڈ لینے کے دوران اسکار پیو آگے بڑھا تھا کہ موٹرسائیکل سامنے سے آگئی۔ اس کی وجہ سے تینوں گاڑیاں بے قابو ہوکر آپس میں ٹکرا گئیں۔ پل ریلنگ سے بچاؤ کی کوشش میں اسکار پیو ٹرک میں ہی جا گھسا۔ زخمیوں میں سے ایک ارجن مہتو نے صرف یہ بتایا کہ اسکار پیو میں 10 افراد موجود تھے، جن میں سے تین زندہ بچے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.