سب کو ساتھ لے کر کام کریں گے: تیرتھ سنگھ راوت

tirath

دہرادون (آئی این ایس انڈیا)اتراکھنڈ کے گڑھوال سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیرتھ سنگھ راوت نے بدھ کے روز ریاست کے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد کہا کہ وہ مل کر کام کریں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راوت نے پارٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کو جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے پوری لگن کے ساتھ نبھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مجھے یہ موقع دیا ہے اور اس کے لئے میں پارٹی قیادت کا بے حد مشکور ہوں۔ راوت نے کہا کہ وہ ان کو دی گئی ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.