ٹرین کی زد میں آکر 3 خواتین جاں بحق

train

مظفر پور،پٹنہ۶/جون (آئی این ایس انڈیا) ہفتہ کے روز مظفر پور ضلع کے سکرا میں تین خواتین کی ٹرین سے کٹ جانے کے باعث دردناک موت ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والی خواتین میں سے دو کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ خیال رہے کہ یہ واقعہ ڈھولی بگہا میں پیش آیا۔ یہ تینوں خواتین بغیر چوکیدار والے کراسنگ پر پٹریاں پار کررہی تھیں کہ عین اسی وقت بہار سمپرک کرانتی ایکسپریس ٹرین برق رفتاری کے ساتھ آپہنچی، جس کے باعث تینوں خواتین ٹرین کی زد میں آکرجاں بحق ہوگئیں۔ان کی لاش ٹکڑوں میں بدل گئیں۔ ٹرین کے انجن میں لاش اور کپڑا پھنس جانے کی وجہ سے بہارسمپرک کرانتی ایکسپریس کو کچھ وقت کے لئے رکنا پڑا۔جاں بحق ہونے والی خواتین (شہانہ خاتون، سنجیدہ خاتون اور شبانہ خاتون) مسوری کی رہائشی تھیں۔

muzaffarpur
مہلوک خواتین کے بچے

اطلاع ملنے پر خواتین کے لواحقین آئے اور ان کی لاش کے ٹکڑے بوری میں لے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ سکرا کی پولیس اور جی آر پی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگے کی کاروائی کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *