نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا) ملک کی متعدد ریاستوں میں کرونا کی دوسری لہر کے باعث ہر روز ریکارڈ کیس درج کیے جارہے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا انفیکشن کے نئے کیسز لگاتار سامنے آرہے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں 3594 پازیٹیو کیسز درج کئے جاچکے ہیں۔87 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، جن میں وائرس متأثرین کی 4.11 فیصدی ہے۔دوسری طرف دہلی کے وزیر صحت ستندر جین نے آج کہا کہ کورونا دہلی اور پورے ملک میں تیزی سے بڑھ رہا ہے، لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ کووڈ کے ضابطہ پر عمل کریں، ماسک لگائیں، معاشرتی دوری اختیا کریں،اور اپنے ہاتھوں کو بار بار دھویں۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگ محتاط رہیں تو انفیکشن سے بچا جاسکتا ہے۔ پچھلے 3 مہینوں میں لوگوں نے تمام اصولوں پر عمل کیا تھا اور اسے قابو میں رکھا تھا اور اگر ہم دوبارہ ا ن ہی اصولوں پر عمل پیرا ہوں گے تو ہم اس پر دوبارہ قابو پالیں گے۔وزیر صحت نے بتایا کہ گزشتہ روز دہلی میں 87505 ٹیسٹ ہوئے تھیں، کسی بھی ریاست کے حساب سے ہم سب سے زیادہ ٹیسٹنگ کررہے ہیں۔ دہلی میں اوسط سے 5 گنا زیادہ ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق روزانہ زیادہ سے زیادہ 40 سے 50 ہزار ٹیسٹ ہونے چاہیے، ہم اس کو دگنا کررہے ہیں۔ متاثرہ افراد کے کنٹیکٹ کاپتہ لگایا جارہا ہے اور انہیں آئی سو لیشن میں رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی حکومت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ ہم نے نجی اسپتالوں میں بیڈبڑھائے ہیں۔آئی سی یو بیڈوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔