ہلکی بارش سے موسم خوشگوار،کئی ریاستوں میں 11 سے 13 مارچ تک بارش کا امکان

rain
photo@ani

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)دہلی این سی آر کے موسم نے اچانک کروٹ بدلی ہے۔ منگل کی شام سے اچانک تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے۔ بدھ کی صبح دہلی اور این سی آر کے متعدد علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔ واضح رہے گزشتہ کچھ دنوں سے درجہ حرارت میں جو اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اس بارش کے بعد لوگوں کو راحت ملی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلبھ گڑھ اور فرید آباد کے کچھ علاقوں میں بھی اولے پڑسکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے 12 مارچ کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس سے قبل منگل کو دہلی کا درجہ حرارت کم سے کم پانچ ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 18.8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 11 سے 13 مارچ تک ملک کی کچھ ریاستوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ اس میں اترپردیش، مدھیہ پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ اور اڑیشہ شامل ہیں۔ ان ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.