نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)دہلی میں اسکولوں کے کھولنے کے لیے ایک اپیل اب عدالت میں داخل ک گئی۔12ویں جماعت کے ایک طالب علم نے اس کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ امر پریم پرکاش نامی 12 ویں کے ایک طالب علم نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائرکی ہے جس میں اسکول کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسکول گزشتہ سال اپریل سے بند ہیں جس سے طلباء پر نفسیاتی اثر پڑ رہا ہے، کئی طلباء دباؤکا شکارہیں۔ا سکولوں میں چلنے والی آن لائن کلاسیں صحیح طریقے سے نہیں ہو رہی ہیں۔ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے طالب علم نے یہ بھی کہاہے کہ ریاست کو کورونا وائرس کے انفیکشن کی حالت کو دیکھتے ہوئے اسکول کھولنے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔