پٹنہ (آئی این ایس انڈیا):پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار میں شراب بندی قانون کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار درخواست گزاروں کو اس شرط پر ضمانت دی ہے کہ وہ کورونا وبا کے بعد قائم کردہ پی ایم کیئرس فنڈ میں حصہ ڈالیں گے۔ان کے وکلاء نے بتایا کہ کم از کم تین درخواست گزاروں کو 5000 سے 25000 روپے عطیہ کرنے کے عوض ہی ضمانت منظور کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عدالت نے یہ جرمانہ ملزم سے برآمد شدہ شراب کی آدھی قیمت پر عائد کی ہے۔بہار ایکسائز ممنوعہ قانون، 2016 کے تحت شراب بنانے، فروخت کرنے، نقل و حمل، تجارت اور تقسیم پر پابندی ہے۔
جن تین درخواست گزاروں کی گذشتہ ماہ ضمانت منظور کی گئی تھی ان میں سے ایک سنتوش ساہنی نے وزیر اعظم کی شہری امداد اور امداد برائے ہنگامی حالات (پی ایم کیئرس) فنڈ میں امداد دی۔جسٹس انجنی کمار شرن نے سنتوش ساہنی کو ضمانت دے دی، جو 18 جنوری سے جیل میں ہیں، اس شرط پر کہ وہ 5 ہزار روپے پی ایم کیئرز فنڈ میں جمع کریں گے۔13 مئی کو عدالت نے اپنے حکم میں، ساہنی کو 20000 سے 20000 روپے کے قابل ضمانت بانڈ جمع کروانے کی ہدایت کی۔ جج نے حکم میں کہا کہ پی ایم کیئرس فنڈ میں 5000 روپے کی جمع کرکے رسید دکھانے کے بعد ہی عدالت سے درخواست گزار کی ضمانت بانڈ کو قبول کیا جائے گا۔ساہنی پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ شراب بنانے کے لئے 18 لیٹر ملکی شراب اور 600 لیٹر خام مال برآمد کیا تھا۔وکیل نے کہا کہ یہ چیزیں تباہ کردی گئیں۔ہائی کورٹ نے کم از کم 2 دیگر قابل ضمانت مقدمات میں بھی ایسے ہی احکامات منظور کئے تھے جن میں مبینہ طور پر ممنوعہ قانون کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔15 مئی کو، جسٹس شرن نے درخواست گزار رمیش سے کہا تھا کہ وہ 25000 روپے وزیر اعظم کیئرس فنڈ میں جمع کریں۔ گذشتہ سال مئی میں حکام نے مبینہ طور پر اس کے ذریعے چلائے جانے والے ٹرک سے 3526 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد کیا تھا۔اسی دن، جسٹس شرن نے ڈرائیور مننا میاں سے وزیر اعظم کیئرس کو 5 ہزار روپے کا فنڈ دینے کو کہا۔ فروری میں مننا کو اپنی کار میں 208.80 لیٹر شراب کے ساتھ پکڑا گیا تھا اور عدالت نے ضمانت کی اپیل کے بعد اسے سزا سنائی تھی۔