بہارمیں کورونامریضوں کی تعدادایک ہزارکے پار

file-photo
فائل فوٹو

بہارمیں کوروناکے معاملے آہستہ آہستہ بڑھتے جارہے ہیں۔ بہار میں کورونا وائرس متاثرین کی تعدادایک ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ اب تک کورونا وائرس کے 1ہزار18 معاملے بہار میں درج کئے گئے ہیں۔حالانکہ بہار میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہ7لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ جبکہ بہارمیں438 افراد کوروناکوہرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
بہارمیں سب سے کوروناکے معاملے مونگیرمیں سامنے آئے ہیں۔مونگیرضلع میں 122افرادکورونامثبت پائے گئے ہیں۔جبکہ 68افرادصحت یاب ہوچکے ہیں۔مونگیرکوروناسےایک شخص کی موت ہوئی ہے۔مونگیرکے بعد سب سے زیادہ معاملے بہارکی راجدھانی پٹنہ سے سامنے آئے ہیں۔یہاں اب تک 100کوروناپازیٹومریض پائے گئے ہیں۔پٹنہ میں 38 افرادکوروناکوشکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔پٹنہ میں اب تک 2لوگوں کی کوروناسے موت ہوئی ہے۔بہارمیں تیسرے نمبرپرروہتاس ہے۔روہتاس ضلع میں اب تک 75 کوروناپازیٹو پائے گئے ہیں جبکہ 42 افرادکوروناسے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔روہتاس میں کوروناسے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *