انسانی حقوق کمیشن نے پرگیہ ٹھاکر پر تشدد کی شکایت پر پولیس سربراہ کو طلب کیا

ممبئی(آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹرا اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن نے ڈائریکٹر جنرل پولیس کو سال 2008 کے مالیگاؤں دھماکے کے ملزم پرگیہ سنگھ ٹھاکرکی حراست سے متعلق شکایت پر سمن جاری کیا ہے۔ کمیشن نے پولیس چیف سے 6 اپریل کو اس کے سامنے پیش ہونے کوکہا ہے۔ پیشہ سے ایک وکیل آدتیہ مشرا نے 2018 میں قومی انسانی حقوق کمیشن میں شکایت درج کی تھی۔ اس دوران ٹھاکر(فی الحال بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ) نے ٹی وی پر ایک انٹرویو میں الزام لگایا تھا کہ ان کی گرفتاری کے بعد ریاست (مہاراشٹرا) کی انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ کمیشن نے معاملہ ریاستی انسانی حقوق کمیشن کے حوالے کیا۔درخواست میں درخواست کی گئی ہے کہ کمیشن کو ٹھاکر کے الزامات کا جائزہ لینا چاہیے کیونکہ یہ آئین کے آرٹیکل 21 (زندگی اور ذاتی آزادی) سے متعلق ایک مسئلہ ہے۔ٹھاکر فی الحال ضمانت پر جیل سے باہر ہے۔ وہ 29 ستمبر 2008 کو شمالی مہاراشٹرا کے مالیگاؤں میں دھماکے کے معاملے کی مرکزی ملزمہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.