شادی کی تقریب میں 100 سے زائد ا فراد آنے پر دولہا گرفتار

groom

جالندھر (آئی این ایس انڈیا) پنجاب کے جالندھر میں دلہا کی گرفتاری کا معاملہ سامنے آیا ہے، جب طے شدہ تعداد سے زائد افراد شادی کی تقریب میں شریک ہوگئے۔ پولیس کا الزام ہے کہ کووڈ کے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ اس پروگرام میں 100 سے زیادہ افراد جمع تھے، جس کی وجہ سے پولیس نے کارروائی کی ہے۔ جالندھر کے ایک مندر میں منعقدہ تقریب میں پولیس نے دولہا اور اس کے والد کو گرفتار کرلیاہے، ان پر 100 سے زائد افراد کو جمع کرنے اور کرونا ضابطہ شکنی کا الزام ہے۔ دولہا اور اس کے والد کو پولیس نے استقبالیہ پارٹی میں حراست میں لیا، جبکہ دیگر مہمان پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگئے۔جالندھر کے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرفیو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر استقبالیہ پارٹی میں گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ استقبالیہ پارٹی کے لئے انتظامیہ سے کسی قسم کی اجازت نہیں لی گئی ہے۔ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق شادی کی کسی بھی تقریب میں 20 سے زیادہ افراد ہی جمع ہوسکتے ہیں۔تاہم دولہا نے پولیس سے پوچھ گچھ کے دوران کہا کہ اسے معلوم نہیں کہ استقبالیہ پارٹی کے اتنے افراد کہاں سے آگئے۔کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث حکومت پنجاب نے گذشتہ ہفتے قواعد سخت کردیئے ہیں۔ نائٹ کرفیو میں بھی ایک گھنٹہ کا اضافہ کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.