اسپتالوں میں بیڈبڑھانے کے لئے کام کر رہی ہے دہلی حکومت

دو ہفتوں میں تین گنا سے زیادہ بیڈبڑھائے گئے: منیش سسودیا
نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان دہلی حکومت بستر مہیا کرنے میں بہت تیزی سے کام کر رہی ہے، گزشتہ چار پانچ دن میں میں بہت سارے اسپتالوں میں دیکھ کر آیا ہوں۔ تقریبا 20 دن پہلے ہمارے پاس 6071 بستر تھے جبکہ آج 19101 بستر ہیں یعنی 2 ہفتوں کے وقت میں 3 گناسے زیادہ بستروں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ بات دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی ڈیجیٹل پریس کانفرنس میں کہی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی 2500 بستر خالی ہیں، ہم نے جنگی سطح پر بستروں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ ہم نے تمام وسائل کا بہترین استعمال کیا ہے۔ وزیر اعلی کے حکم پر میں مستقل طور پر ایک ایک اسپتال گیا اور اسپتالوں کی صلاحیت کو مزید بڑھانے کا کام کیا ہے۔منیش سسودیا نے کہا کہ براری اسپتال میں 480 بستر بڑھ جائیں گے۔ امبیڈکر نگر اسپتال میں 200 کے بجائے 600 بیڈز لگائے جائیں گے۔ دین دیال اپادھیائے میں 600 بستروں میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایل این جے پی کے پاس 1500 ہیں، سب بھرا ہوا ہے، ان کے ساتھ مزید بستر شامل کیے ہیں۔ ڈی آر ڈی او کو 250 بستر ملے، یہ4 گھنٹے میں بھر گئے۔ 2700 بستر 4،5 دن میں مزیدبڑھ جائیں گے۔ ابھی اسپتال میں 2500 بیڈز خالی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھبرائیں نہیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ زیادہ تر ہم آئیسولیشن میں صحت یاب ہو رہے ہیں۔ علامات زیادہ نظر آئیں اسی صورت میں آپ اسپتال جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے احکامات جاری کئے ہیں کہ اگر کوئی بھی ا سپتال صحیح معلومات نہیں دے گا۔ اگر ایپ سے پتہ چلے گا کہ وہاں بیڈ خالی ہیں اور اسپتال انکار کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.