پٹنہ (آئی این ایس انڈیا)چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس شرد اروند بوبڈے نے ہفتہ کے روزپٹنہ ہائی کورٹ کے ’شتابدی بھون‘ کا افتتاح کیا۔ نئی عمارت کی تعمیرپٹنہ ہائی کورٹ کی پرانی عمارت کے بالکل ٹھیک بعدمیں کی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نتیش کمار، مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد سمیت متعدد لیڈران موجودتھے۔ پٹنہ ہائی کورٹ کی نئی عمارت سے بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئے گی۔ نئی عمارت میں 43 عدالتی کمرے، 57 چیمبرز ہیں۔ دو لائبریریاں اور جدید ترین سہولیات موجودہیں۔ عمارت کاسنگ بنیاد4 فروری 2014 کورکھاگیاتھا۔ اس کا سنگ بنیاد سی ایم نتیش کمار نے رکھا تھا۔ اس کی تعمیر دو سال میں کی جانی تھی۔ اس کی تخمینہ لاگت 116 کروڑ تھی۔ شتابدی بھون 203 کروڑ کی لاگت سے تعمیرکیاگیاہے۔
پڑھیں: بہارکے ہائی اسکولوں اور کالجوں میں 1200 لائبریرین کی تقرری ہوگی