تیجسوی یادو کا سی ایم نتیش کمار پر نشانہ

tejaswi-yadav

پٹنہ(آئی این ایس انڈیا):بہار میں اسمبلی انتخابات کی تیاری میں حکمران جماعت اور حزب اختلاف میں زبانی جنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر آر جے ڈی کے لیڈر تیجسوی یادو نے سی ایم نتیش کمارپر کورونا بحران کو لے کر عوام سے دور رہنے کا الزام لگایا ہے۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کورونا وبا کے بعد اپنی سرکاری رہائش گاہ سے باہر نہیں نکلے ہیں۔ وہ رہائشی کمپلیکس میں وزراء یا حکام کے ساتھ حکومتی میٹنگ یا پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کرتے ہیں لیکن وزیر اعلی کا عوام سے دور رہنا اپوزیشن کو پریشان کررہا ہے۔اپوزیشن لیڈر کو تیجسوی یادو نے منگل کو کہا کہ بحران کے اس دور میں طبی سہولیات، غریب مزدوروں کی صورتحال معلوم کرنے اور ریاست کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے گزشتہ 84 دنوں کے لئے گھر سے باہر نہیں نکلے ہیں۔ آپ ایسا کرنے والے ملک کے واحد وزیر اعلی ہیں۔ اگر کوئی خوف ہے تو میں آپ کے آگے آگے چلوں گا لیکن اب تو باہر آئیے۔تیجسوی نے کہا کہ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ بہار کے وزیر اعلی خوفزدہ ہیں۔ آپ حکومتی مشینری اور وسائل کا غلط استعمال کرکے ہر دن اپنے لیڈروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کرتے ہیں لیکن آپ نے عوام کا حال تک نہیں پوچھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *