پٹنہ:امیر شریعت حضرت مولانا ولی رحمانی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ و امیرشریعت بہار اڑیسہ و جھارکھنڈکا پٹنہ راجا بازار کے پارس ایچ ایم آر آئی اسپتال میں آج انتقال ہوگیا۔اناللہ واناالیہ راجعون۔اطلاعات کے مطابق، امیرشریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب نے آج 3اپریل کو 2بج کر 50 منٹ پرپٹنہ راجا بازار کے پارس ایچ ایم آر آئی اسپتال میں آخری سانس لی۔
مولانا ولی رحمانی کے انتقال پر بہارکے سابق نائب وزیراعلیٰ اورموجودہ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے افسوس کا اظہارکیا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے تعزیتی پیغام جاری کیاہے۔تیجسوی یادو نے ٹویٹ کرکے مولانا کے انتقال پرغم کا اظہارکیاہے۔تیجسوی یادو نے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ ’’ امارت شرعیہ کے امیر شریعت مولانا ولی رحمانی صاحب کے وفات کی خبرسن کر مجھے دلی صدمہ ہواہے۔آپ ایک معروف مذہبی عالم دین تھے۔خدا سے دعا کرتاہوں کہ آپ کی مغفرت فرمائے اورجنت میں اعلیٰ مقام دے۔آپ کے گھروالوں ورچاہنے والوں کواس رنج وغم کوبرداشت کرنے کی ہمت دیں۔
इमारत- ए- शरीया के अमीर-ए-शरियत मौलाना वली रहमानी साहब के वफ़ात की ख़बर सुन कर मुझे दिली सदमा हुआ है। आप एक मारूफ मज़हबी अलीम ए दीन थे। ख़ुदा से दुआ करता हूँ की आपको मग़फ़िरत फ़रमा जन्नत में आला मक़ाम दें।आपके घरवालों और चाहनेवालों को इस रंज और ग़म को बर्दाश्त करने की हिम्मत दें। pic.twitter.com/HqRywrNnTb
— Tejashwi Yadav (@yadavtejashwi) April 3, 2021
بتادیں کہ مولاناکے انتقال کی خبر ملتے ہی پورے ملک میں غم کی لہردوڑ گئی۔مولانا ولی رحمانی کے انتقال کی خبرسوشل میڈیا پرتیزی سیگشت کرنے لگی،جس بناپریہ خبرپورے ملک میں تیزی سے پھیلتے ہی غم کی لہردوڑگئی۔