کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک میں نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے کا آج آخری دن ہے۔مرکزی حکومت آج لاک ڈاؤن چوتھے مرحلے کےلئے گائڈلائنس جاری کرے گی۔اس بیچ تمل ناڈوسرکارنے ریاست میں لاک ڈاؤن بڑھانے کافیصلہ کیاہے۔ تمل ناڈو حکومت نے اتوار کو لاک ڈاؤن کو 31 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران ریاست میں پابندیاں نافذ رہیں گی۔
Government of Tamil Nadu extends #COVID19 lockdown in the state till 31st May 2020. pic.twitter.com/UGirGHG1uN
— ANI (@ANI) May 17, 2020
بتادیں کہ اس سے پہلے مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں لاک ڈاؤن کی مدت بڑھاکر 31 مئی تک بڑھانےکا اعلان کیا ہے۔گزشتہ روزپنجاب سرکارنے بھی ریاست میں لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کردیاہے۔پنجاب سرکارنے کہاکہ ریاست میں لاک ڈاؤن 31مئی تک جاری رہے گا۔ قابل ذکرہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود ملک میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ مسلسل ہر روز نئے کیس سامنے آرہے ہیں۔ ایسے میں کچھ ریاستی حکومتوں نے لاک ڈاؤن کو آگے بڑھانے کا فیصلہ لیا ہے۔