
نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر دہلی حکومت نے قومی دارالحکومت کے تمام اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان وقت سے پہلے کردیا۔ پہلے کے شیڈول کے مطابق 11 مئی سے 30 جون تک موسم گرما کی تعطیلات طے تھیں لیکن اب یہ 20 اپریل سے 9 جون تک ہوگی۔ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے ایک حکم میں کہا ہے کورونا کے پیش نظر موسم گرما کی تعطیلات کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اور اب یہ 20 اپریل سے 9 جون تک ہوگی۔ اس سے قبل وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کی رات 10 بجے سے 26 اپریل صبح پانچ بجے تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن لگانا ضروری ہے۔گزشتہ دنوں دہلی میں کورونا کے تقریبا 25000 کیسز رپورٹ ہوئے۔