نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)نائب وزیراعلیٰ منیش سسوڈیا نے ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں کوویڈ 19 عالمی سمٹ 2020 سے خطاب کیا۔سسودیا نے کہاہے کہ دنیا کے بڑے شہرون کے ماہرین اور میئروں کی ٹیم کا حصہ بننا اور کوویڈ 19 کے تمام شہروں کے ردعمل کو جاننا یہ ایک فائدہ مند تجربہ ہے۔عالمی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے دہلی حکومت کی کوششوں اور تجربات کے بارے میں معلومات دیں۔ انہوں نے کہاہے کہ کوویڈ 19 کا پہلا مثبت کیس 2 مارچ کو دہلی میں پایا گیا تھا۔ ہمارے لیے اس بیماری کے انفیکشن کو روکنا بہت ضروری تھا۔مکمل لاک ڈاؤن سے ہمیں شہریوں میں کورونا وائرس سے آگاہی پھیلانے اور اپنے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں مددملی۔منیش سیسودیا نے کہاہے کہ اب ہم دہلی کو کھول رہے ہیں۔ ہم نے ہر طرح کی طبی سہولیات تیارکی ہیں۔ اب ہمارے پاس کورونا وائرس کے انفیکشن کے بارے میں بھی ایک تفہیم ہے۔ ہم کورونا سے لڑنے کے لیے پوری طرح تیارہیں۔کوویڈ 19 کے خلاف شہروں میں عالمی سطح کے اجلاس میں سیؤل، ماسکو، جکارتہ، استنبول،،تہران، تل ابیب، بیونس آئرس، وینکووور اور چونگ کنگ سمیت دیگر بڑے شہروں کے ماہرین نے شرکت کی ہے۔انھوں نے کہاہے کہ دہلی حکومت کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن میں متاثرہ افراد کو بہتر اور آسان علاج معالجے کی فراہمی کے بارے میں سنجیدہ ہے۔حکومت نے ماہر ڈاکٹروں کی پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی صحت کی خدمات میں بہتری اور توسیع کی ضروریات کے بارے میں اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔ حکومت نے کمیٹی سے 6 جون تک اپنی رپورٹ پیش کرنے کوکہاہے۔کمیٹی کے چیئرمین آئی پی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مہیش ورما رہے ہیں۔ اس کے علاوہ چار ممبران تشکیل دیئے گئے ہیں۔