مرکزی وزیر گری راج کی افسران کی پٹائی کے بیان کے تناظر میں سوال پر خاموشی

giriraj

پٹنہ (آئی این ایس انڈیا) بہار بی جے پی ورکنگ کمیٹی کا دو روزہ اجلاس اتوار کو پٹنہ میں اختتام پذیر ہوا۔ اس میٹنگ کے بعد جب سنیچر کے روز گری راج سنگھ سے بیگوسرائے میں ان کے بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو، وہ کچھ بولے بغیر ہی آگے بڑھ گئے۔ اس معاملے پر وہ کچھ بھی بولنے کو تیار نہیں تھے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال نے بھی گری راج سنگھ کے بیان پر بات کرنے سے انکار کردیا۔خیال رہے کہ بیگوسرائے میں ایک پروگرام میں اسٹیج سے ہی گری راج سنگھ نے کہا تھا کہ اگر سرکاری اہلکار آپ کی بات نہیں مانتے ہیں، تو انہیں بانس سے ماریئے‘۔ خیال رہے کہ میٹنگ میں کئے فیصلے کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 12 سے 14 مارچ تک ہوگا، جبکہ 15 جون سے ڈسٹرکٹ ٹریننگ کلاس 3 دن، دو رات ہوگی۔ ٹریننگ کے لئے تین رکنی ٹیم بھی تشکیل دی جائے گی۔ بی جے پی 6 اپریل کو پارٹی کا یوم تاسیس کو ہر بوتھ پر منائے گی، جس میں جن سنگھ اور بی جے پی کے کارکنوں اور لیڈروں کو 1995 اعزازدیا جائے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی 14 اپریل کو امبیڈکر جینتی بھی منائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.