شادی کے بہانہ جنسی زیادتی، افشائے راز پرویڈیو وائرل کی دھمکی

girl

گوپال گنج/پٹنہ (آئی این ایس انڈیا) بہار کے ضلع گوپال گنج میں ایک رشتے دار نے عورت سے شادی کا بہانہ کرکے جنسی زیادتی کرنے لگا،اس دوران اس نے جنسی عمل کی ایک ویڈیو بھی بنائی۔ملزم کے تین بچوں کے باپ ہونے کے انکشاف ہونے پر جب عورت نے شادی سے انکار کردیا تو وہ فحش ویڈیو کو وائرل کرنے کی دھمکی دینے لگا۔اس معاملے میں متاثرہ لڑکی نے تھانہ گٹھنی بہیلیا نامی گاؤں کے ایک نوجوان کیخلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کروایا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ لڑکی گریجویشن کے بعد والدین کے ساتھ گھر میں رہتی تھی، اس دوران تھانہ گٹھنی کے بہلیہ گاؤں کا ملزم دیپک پانڈے اس کے گھر آتا رہتا ہے۔ اس نے والدین سے اس نوجوان عورت سے شادی کے بارے میں بات کی۔ والدین نے بھی غربت کا حوالہ دیتے ہوئے شادی پر راضی کرلیا۔ اس دوران اس نے شادی کا لالچ دے کر کئی بار لڑکی سے جسمانی رشتہ بھی بنا لیا، جب اس نے احتجاج کیا تو اس نے رشتہ ختم کرنے کی دھمکی دی،اس کے علاوہ اس نے کئی بار فحش ویڈیوز بھی بنائے، بعد میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شادی شدہ ہے اور اس کے تین بچے ہیں۔ اطلاع ملنے پر خاتون اور اس کے اہل خانہ نے اس سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔اس کے بعدوہ ملزم لڑکی کے کہیں اور رشتہ کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔ دائر مقدمہ میں متأثر ہ خاتون نے کہا ہے کہ اس کی شادی کا فیصلہ 7 مئی کو کیا گیا ہے، لہٰذا قانونی کارروائی کی جانی چاہئے،تاکہ والدین اپنی رضامندی سے دوسری جگہ شادی کرسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *