کشمیر میں ایک سال کے بعد اسکول کھلے

kashmir

سری نگر(آئی این ایس انڈیا)کشمیرمیں کورونا وائرس کی وباکی وجہ سے اسکول تقریباََ ایک سال سے بندتھے۔وہ پیرکودوبارہ کھل گئے۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال 9 مارچ کو نویں سے بارہویں جماعت کے آخری بار اسکول گئے تھے۔تاہم انتظامیہ نے صرف ان طلبا کی اجازت دی ہے جن کے والدین نے تحریری طور پر اس کی منظوری دی ہے۔زیادہ تر نجی اسکول والدین سے نوآبجیکشن سرٹیفکیٹ لے رہے ہیں تاکہ انتظامیہ پر صحت کی پریشانی کا الزام نہ لگے۔پہلے دن بہت سارے اسکولوں نے طلبہ سے میڈیکل سرٹیفکیٹ لانے کو کہا ہے۔حکومتی حکم کے مطابق ششم سے ہشتم تک کی کلاسز 8 مارچ سے کھلیں گی، جبکہ باقی کلاسیں 18 مارچ سے کھلیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.