ممبئی(آئی این ایس انڈیا)کورونا کیسز میں اضافہ دوران مہاراشٹر کے پونے نے احتیاطی اقدامات میں کوئی نرمی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پونے میں لوگوں کے رات میں آمدورفت پر پابندی 14 مارچ تک بڑھا دی گئی ہے۔ اسکول، کالج اور کوچنگ کلاسز بھی 14 مارچ تک بند رہیں گے۔ پونے کے میئر نے یہ اطلاع دی۔ پونے میں 24 فروری سے کے بعد سے روزانہ 1000 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے ہیں۔ موجودہ پابندیوں کے تحت شہر میں ضروری خدمات کو چھوڑ کر رات 11 بجے سے صبح6 بجے تک لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر ضروری گھومنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پونے کے میئر مرلی دھر موہال نے کہا کہ شہر میں گذشتہ کئی دنوں سے کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کورونا پر قابو پانے کے لئے 14 مارچ تک قوانین نافذ رہیں گے۔ کئی مہینے کی آن لائن کلاسزکے بعد اس سال جنوری میں پونے میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھولے گئے تھے۔ پونے میونسپل میئرنے اساتذہ اور اسکول کے عملے سے کہا تھا کہ وہ اسکول میں داخلے سے قبل آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروائیں۔ یہ ادارے نومبر کے مہینے میں پونے کے دیہی علاقوں میں کھولے گئے تھے۔