سکّم میں 30 اپریل تک اسکول بند

50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھلیں گے سرکاری دفاتر
گنگ ٹوک (آئی این ایس انڈیا) سکم میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے درمیان وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے ریاست میں 30 اپریل تک اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ماہ کے شروع میں پہلے ریاستی حکومت نے 20 اپریل تک اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ اب اس کی آخری تاریخ 30 اپریل تک کردی گئی ہے۔وزیر اعلی تمانگ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے 22 اپریل سے سرکاری دفاتر صرف 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھلیں گے۔ سابق وزیراعلیٰ پون کمار چاملنگ نے بھی ریاست اور ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے درمیان 19 اپریل سے ریاست کے مختلف دیہاتوں کے تمام سماجی و سیاسی پروگراموں کا خاتمہ کرکے کوڈ سلامتی مہم میں شامل ہوئے۔ حکمران پارٹی کی بات کریں تو وزیر اعلی نے خود 20 اپریل کو ایم جی مارگ پر محکمہ فشریز کے’مچھلی میلہ‘میں شرکت کی تھی اور وہاں اس کا اعلان کیا۔ میلے کے ایک حصے کے طور پر ایم جی مارگ پر متعدد اسٹال لگائے گئے ہیں، جو 21 اپریل یعنی آج ختم ہوں گے۔سکم میں اب تک تقریباً سات ہزار افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 488 افراد فی الحال زیر علاج ہیں۔ 6172 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 136 اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 91 نئے کیس،اور 7 افراد کو سے صحت یاب ہوئے ہیں گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.