پہلے سے طے شدہ امتحانات ہوں گے،ڈی ایم اور ڈی ای او کو ہدایات جاری
پٹنہ (آئی این ایس انڈیا) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر بہار میں ریاستی حکومت نے 11 اپریل تک تمام سرکاری اور نجی اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اسکول اور کالج انتظامیہ کو کرونا ضابطہ کے بعد کی شرائط کے ساتھ پہلے سے طے شدہ امتحانات کا انعقاد کریں۔ یعنی محکمہ تعلیم نے امتحانات لینے کی ہدایت دی ہے۔محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری سنجے کمار نے 4 اپریل کو تمام ڈسٹرکٹ آفیسر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو لکھے گئے خط میں امتحان سے متعلق یہ ہدایات دی ہیں۔ امتحان کے دوران کرونا پروٹوکول پر عمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ہفتے کے روز کرائسس مینجمنٹ گروپ کی میٹنگ سی ایم نتیش کمار کی جائزہ میٹنگ کے فورابعد ہوا۔ اس میں 11 اپریل تک اسکولوں اور کالجوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کرائسس مینجمنٹ گروپ کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ تمام عوامی پروگراموں پر بھی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے، شادی کی تقریب میں شامل ہونے والے افراد کی تعداد طے شدہ ہے،شادی میں صرف 250 افراد کی شرکت کی اجازت ہے۔