راجستھان: سجان گڑھ کے قریب سڑک حادثہ میں 5 افراد کی موت

accident

سجانگڑھ (آئی این ایس انڈیا):راجستھان کے چرو ضلع میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثہ میں پانچ افراد کی موت ہو گئی۔مرنے والوں میں دو مرد، دو خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔پولیس نے اس کی اطلاع دی۔سجان گڑھ تھانے کے انسپکٹر جنرل راکیش سانکھلا نے بتایا کہ فتح پور ہائی وے پر لوڈسر گاؤں کے قریب یہ حادثہ اس وقت ہوا جب سجان گڑھ آنے والے ایک گاڑی کی سامنے سے جا رہے ٹرالے میں ٹکر ہو گئی۔کار میں سوار دو افراد کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ تین نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔کار میں سوار لوگ کھیتڑی کے قریب ایک گاؤں سے سجان گڑھ کی جانب جارہے تھے۔پولیس نے اہل خانہ کو مطلع کیا ہے۔معاملہ درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہے۔وزیر اعلی اشوک گہلوت نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور متاثر ہ خاندان والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *