ریاست میں ابھی مذہبی مقامات نہیں کھلیں گے:ہیمنت سورین

hemant-soren

رانچی(آئی این ایس انڈیا):جھارکھنڈکے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے کہاہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر مذہبی مقامات نہیں کھولے جائیں گے اور اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ سورین یہاں ان لاک -1کے دوران جھارکھنڈ میں لاک ڈاؤن سے استثناء کے بارے میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اس وقت کورونا انفیکشن کے واقعات میں اضافہ کے پیش نظر، حکومت آہستہ آہستہ چھوٹ دے رہی ہے۔ مذہبی مقامات کواب نہیں کھولا جائے گا اور بعد میں فیصلہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہاہے کہ تمام کاروبار اور کام صرف معاشرے کے مختلف طبقات کی پریشانیوں کے پیش نظرکیے جارہے ہیں۔شروعات کے بارے میں پوچھے جانے پر، وزیر اعلیٰ نے کہاہے کہ فی الحال اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں لیاگیاہے۔ اس پر بعد میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیاہے کہ ریاست میں آج جو بھی چھوٹ دی گئی ہے، اس کے بعد اگر انفیکشن میں مزید اضافہ ہوتا رہا تو استثنیٰ پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔ لوگوں کولازمی طور پر طے شدہ ہدایات پرعمل کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *