
کورونابحران اورلاک ڈاؤن کے بیچ آروریزی کا معاملہ سامنے آیاہے۔بہار کے ساسارام میں داوتھ تھانہ علاقہ کے یوگنی گاؤں میں جمعرات کی رات رفع حاجت کے لئے نکلی لڑکی کے ساتھ دو لوگوں نے آبروریزی کی۔متاثرہ کے مطابق دونوں لوگ ہائی اسکول میں بنے كوارنٹین سینٹر میں رہتے تھے۔پولیس نے اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور باقی کی تلاش میں لگ گئی ہے۔گرفتار لوگوں میں سریش یادو اور چنچل یادو شامل ہیں۔پولیس کے مطابق لڑکی کھیت میں رفع حاجت کرنے گئی تھی۔ اسی دوران 6 کی تعداد میں آئے لوگوں نے لڑکی کو پکڑ لیا۔ کچھ فاصلے پر لے جاکر دو لوگوں نے ریپ کیا۔