راجستھان:5 جون کو بائیو میٹرک کے ذریعے راشن تقسیم کیا جائے گا: وزیر خوراک

Ramesh-Chand-Meena

جے پور (آئی این ایس انڈیا): 5 جون سے ریاست میں پی او ایس مشین کے ذریعے بایومیٹرک کے ذریعے راشن تقسیم کیا جائے گا۔ آف لائن کام کرنے والی مناسب قیمتوں کی دکانوں کے علاوہ راشن تقسیم کی تمام ٹرانزیکشن پوس مشین کے ذریعہ بائیو میٹرک تصدیق کے بعد کی جائے گی۔ وزیر برائے خوراک رمیش چند مینا نے کہا کہ پی او ایس مشین پر بائیو میٹرک کو دوبارہ متعارف کروانے کے لئے کرونا کی وبا کو روکنے کے لئے معاشرتی فاصلہ اور بار بار ہاتھ دھونے او ر سینی ٹائزضروری ہوگا۔وزیر خوراک نے کہا کہ راشن کی تقسیم کے وقت ماسک اور دستانے پہننے ہوں گے۔ راشن کی تقسیم سے قبل مناسب قیمت کی دکان یا گاڑی کو سینی ٹائز کرنا ضروری ہوگا جہاں سے راشن تقسیم ہوا ہے۔ سرکاری راشن سے فائدہ اٹھانے والے کو مناسب قیمت کی دکان پر ماسک پہننا چاہئے، نیز سماجی فاصلہ برقرار رکھنے ہوگااور دکان کے سامنے دائرے میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرنا ہوگا۔مینا نے بتایا کہ مناسب قیمت کے دکاندار ہر روز راشن کی تقسیم سے قبل سینی ٹائز کرکے اچھی طرح صفائی کریں، اس کے بعد ہی پوس مشین پر صارفین کے انگوٹھے یا فنگر پرنٹ سے قبل سینی ٹائز سے صاف کرنا لازمی ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *