جے پور (آئی این ایس انڈیا) راجستھان میں پیر کو کورونا وائرس سے ایک اور موت ہوگئی۔ جس کے بعد ریاست میں مرنے والے افراد کی تعداد 241 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 97 نئے کیس سامنے آئے جن کی وجہ سے ریاست میں اب تک اس جان لیوا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10696 ہوگئی ہے۔حکام نے بتایا کہ بھرت پور میں ایک اور متاثرہ مریض کی موت ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اموات کی تعداد بڑھ کر 241 ہوگئی ہے۔ صرف جے پور میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 112 ہوگئی ہے جبکہ جودھ پور میں 21 اور کوٹا میں 18 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دوسری ریاستوں کے 13 مریض بھی یہاں ہلاک ہوئے۔ اسی کے ساتھ ہی پیر کوریاست میں 97 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان میں الور میں 58، کوٹہ میں 12، ڈنگر پور میں چھ، جے پور میں چار، بانسواڑہ اور سیروہی میں تین نئے کیس شامل ہیں۔