پورنیہ :پورنیہ کورٹ اسٹیشن پرجلد ہی بنیادی سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔اسٹیشن احاطے کے اندر اورباہری حصے کوتوسیع کریں گے۔اس کیلئے 50-70لاکھ روپے کی منظوری مل چکی ہے۔ٹینڈر کے عمل پوراکرکے جلدہی کام شروع کیاجائے گا۔یہ باتیں جمعہ معائنہ کرنے پہنچے سمستی پور ریل ڈویزن ڈی آرایم آرکے جین نے کہی۔معائنہ کے دوران انہوں نے کورٹ اسٹیشن کے اندر اورباہر ریل احاطے کی صورتحال کودیکھتے ہوئے اورمحکمہ افسروں کوہدایات دیں ۔ڈ ی آرایم کے افسروں کے ساتھ متعدداسٹیشنوں کا معائنہ کرتے ہوئے چاربجے پورنیہ کورٹ اسٹیشن پہنچے ۔انہو ں نے اسٹیشن صدرسے پوچھتاچھ کر کے اسٹیشن احاطے کا جائزہ لیا۔